ایس او پیز کی خلاف ورزی ،پریکٹیکل ایگزامینر برطرف

  ایس او پیز کی خلاف ورزی ،پریکٹیکل ایگزامینر برطرف

کنٹرولر کے دورے، انٹرمیڈیٹ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے انتظامات مکمل

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی متحرک قیادت میں انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان کو شفافیت، مستعدی اور مؤثر نگرانی کا مثالی ماڈل بنانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ بورڈ انتظامیہ امتحانی ساکھ کے استحکام، تعلیمی معیار کی بہتری اور عوامی اعتماد کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن حسن ابدال، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز حسن ابدال، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن حضرو، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 حضرو اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 حضر وکے امتحانی مرکز اور میٹرک پہلا سالانہ کی پریکٹیکل لیبارٹری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مذکورہ سکول کے میٹرک پریکٹیکل لیب میں تعینات پریکٹیکل ایگزامینر مہتاب حسین کو امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری طور پر برطرف کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں