پولیو کے مکمل خاتمے ،ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

پولیو کے مکمل خاتمے ،ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

ہاٹ سپاٹس کی مسلسل مانیٹرنگ تیز کی جائے ،اے ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پوسٹ پولیو ایریڈیکیشن مہم اور ڈینگی سے بچاؤ و کنٹرول اقدامات کے حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبدالرحمن خان کی زیر صدارت ہوا۔ محکمہ صحت سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پوسٹ پولیو ایریڈیکیشن مہم کی پیش رفت، انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں اور فیلڈ میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو کے مکمل خاتمے اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں  ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہاٹ سپاٹس کی مسلسل مانیٹرنگ، انسدادِ ڈینگی سرویلنس، لاروا تلفی کی سرگرمیوں اور عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں