ہمدرد شوریٰ کا اجلاس، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِاہتمام ہمدرد مرکزراولپنڈی میں ہمدرد شوریٰ کا ماہانہ اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیاگیا ۔ قومی صدر ہمدرد شوریٰ سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 50 ہزار روپے مقرر کی جا ئے ۔ سپیکر ہمدرد شوریٰ امتیاز حیدر کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔