حکومت وفاقی کونسل کے قیام کا فیصلہ واپس لے ،نصر اللہ رندھاوا

 حکومت وفاقی کونسل  کے قیام کا فیصلہ واپس لے ،نصر اللہ رندھاوا

عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار صوبائی، بلدیاتی نظام دیا جائے ، جماعت اسلامی اسلام آباد

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت میں وفاقی کونسل کے قیام کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر واپس لیا جا ئے ، اسلام آباد کے عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار صوبائی اور بلدیاتی نظام دیا جائے جس میں منتخب وزیر اعلیٰ، منتخب نمائندوں اور مقامی حکومتوں کو مکمل انتظامی و مالی اختیارات حاصل ہوں۔وفاقی کونسل کا قیام جمہوری اقدار، عوامی نمائندگی اور مقامی خودمختاری کے اصولوں سے متصادم ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وفاقی کونسل کے قیام کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے ، اگر اسلام آباد کے شہریوں کے حقِ نمائندگی اور حقِ حکمرانی کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی بھرپور آواز بلند کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں