بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے خصوصی اقدامات کرینگے ، وزیر ریونیو پختونخوا
سرکاری اراضی کو مافیا سے واگزار کرانے کیلئے مہم شروع کی جا رہی ،میڈیا سے گفتگو
مردان (نمائندہ دنیا ) صوبائی وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ طارق محمود آریانی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا وفاقی حکومت کے ذمے خیبرپختونخوا کے 4700 ارب روپے کے بقایاجات ہیں جن کی ادائیگی صوبے کا حق ہے ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ اختلافات مردان کے عوامی حقوق کے حصول کے لیے تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے محمد عاطف خان اور مردان کے پارلیمنٹیرینز کے مطالبے پر مردان کے لیے 50ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ صوبے میں ریونیو نظام کو شفاف بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لیے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے ۔ خانہ کاشت کو خانہ ملکیت میں تبدیل کرنے کے معاملے پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان کو بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
ب