مزدورکی کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جا ئے ،نیشنل لیبر فیڈریشن

 مزدورکی کم از کم اجرت میں اضافہ کیا جا ئے ،نیشنل لیبر فیڈریشن

بجٹ میں اشرافیہ کے بجائے متوسط طبقے کو ترجیح دی جائے ،شمس الرحمن سواتی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے بجٹ میں مزدوروں، کسانوں اور عوام کے مسائل پر اہم مطالبات پیش کر دئیے ۔ فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی نے جنیوا میں جاری انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کے موقع پر کہا محنت کش، کسان، پنشنرز اور تنخواہ دار طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے ۔ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کی بڑھتی قیمتوں، بھاری ٹیکسوں اور کم قوتِ خرید نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں اشرافیہ کے بجائے مزدوروں، کسانوں اور متوسط طبقے کو ترجیح دی جائے ، کم از کم اجرت میں فوری اضافہ کیاجا ئے ، تمام محنت کشوں کو سوشل سکیورٹی اور صحت سہولیات فراہم ، کھاد و بیج پر سبسڈی، فصلوں کی منصفانہ قیمت، مہنگائی پر قابو پانے کے عملی اقدامات کیے جا ئیں ، حکومتی شاہ خرچیوں میں کمی، آئی پی پیز کے معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جا ئے ، بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافے کوروکا جا ئے ، پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے خاطر خواہ اضافہ کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں