بارش سے قبل آر ڈبلیو ایم سی ورکرزنالوں کی صفائی میں مصروف

بارش سے قبل آر ڈبلیو ایم سی ورکرزنالوں کی صفائی میں مصروف

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت آگاہی مہم جا ری ، شہریوں میں پمفلٹس تقسیم

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز بارش سے قبل نالوں اور  شہرکی  صفائی میںمصروف ہیں ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہیلپ لائن 1139 کی آگاہی مہم بھی بارش کے باوجود جاری رکھی گئی، مارکیٹوں میں شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے جبکہ میگا فون اور وہیکل اناؤنسمنٹ کے ذریعے بھی 1139 ہیلپ لائن سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں، سکولوں اور ڈور ٹو ڈور آگاہی کے ساتھ ساتھ چوکوں اور چوراہوں میں آگاہی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ کیاسک ڈیسک پر شہریوں کی شکایات کا اندراج بھی کیا جا رہا ہے ۔سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ بارش کے دوران صفائی کو برقرار رکھنا ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں