ڈکیتی اور اسلحہ کے زور پر واردات کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

ڈکیتی اور اسلحہ کے زور پر واردات  کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(این این آئی) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اور بچوں سے نازیبا حرکات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کیا جو اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث تھا۔ زیر حراست ملزمان سے دو ماہ قبل شہری سے چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی میں وارث خان پولیس نے 12 سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں