راولپنڈی پولیس کا منشیات اور اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8افراد گرفتار
راولپنڈی(این این آئی) شہر میں جرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں سے 8 افراد کو حراست میں لے کر بڑی مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائیاں تھانہ سٹی، نیوٹاؤن، صادق آباد، گنجمنڈی، سول لائنز اور کہوٹہ کی حدود میں کی گئیں جن کے دوران 42 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔