لڑائی جھگڑے اور مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

لڑائی جھگڑے اور مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

دھاماں موڑ پر نوجوان قتل، ٹیکسلا اور گوجرخان میں حادثات، ریسکیو ٹیموں کی کارروائیاں

راولپنڈی (آن لائن) لڑائی جھگڑے اور ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق اور خاتون سمیت افراد 4 زخمی ہوگئے تمام واقعات میں ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا اڈیالہ روڈ پر دھاماں موڑ کے قریب معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے میں ایک نوجوان چھریاں لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ، ٹیکسلا کے علاقے ڈھوک جھنڈو میں بس اور ٹرالے میں تصادم کی وجہ سے بس کا ڈرائیور 47 سالہ نذیر محمد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 55 سالہ طالب شاہ اور 49 سالہ نگینہ طالب زخمی ہوگئے ،گوجرخان کے علاقے چھنی پل پر ٹائر پھٹ جانے کے باعث مزدہ ٹرک پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر گر گیا جس سے 26 سالہ فیاض خان اور 35 سالہ ساجد علی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں