اسلام آباد ، 17 مشکوک افراد، 28 موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشن ،464افراد، 215گھرانوں، 22ہوٹلوں، 113 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشن جاری ہے ، سرچ آپریشن کے دوران 464 افراد، 215گھرانوں، 22ہوٹلوں، 107 دکانیں، 206 موٹر سائیکلوں اور 113 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 17 مشکوک افراد اور 28 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویڑن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 464افراد، 215 گھرانوں، 22 ہوٹلوں، 107 دکانیں، 206 موٹر سائیکلوں اور 113 گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 17 مشکوک افراد اور 28 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔