سیکٹر آئی 12،ای بارہ کے 3ہزار الاٹیز کو رواں ہفتہ قبضہ دینے کا فیصلہ

 سیکٹر آئی 12،ای بارہ کے 3ہزار الاٹیز کو رواں ہفتہ قبضہ دینے کا فیصلہ

وزیر داخلہ الاٹیز میں پوزیشن لیٹرز تقسیم کرکے تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سی ڈی اے کی انتظامیہ نے اسلام آباد کے 2 سیکٹرز کے 3 ہزار الاٹیز کو رواں ہفتے قبضہ دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں سیکٹر آئی بارہ 1 کے ایک ہزار جبکہ سیکٹر ای بارہ کے دو ہزار پلاٹس کا قبضہ تعمیرات کے لیئے دیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے اپنے حالیہ فیصلے میں اسلام آباد کے طویل عرصے سے التواء کا شکار دو سیکٹرز میں تعمیرات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں قوی امکان ہے آئندہ دو دنوں میں وزیر داخلہ محسن نقوی خود ان سیکٹرز کے الاٹیز میں پوزیشن لیٹرز تقسیم کرکہ تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے سی ڈی اے ابتدائی طور پر آئی بارہ ون میں ایک ہزار پلاٹوں کا قبضہ ہینڈ اور کرنا ہے اسی طرح سیکٹر ای 12 ٹو اور تھری میں بھی 2ہزار الاٹیز کو قبضہ دیا جارہا ہے تاکہ گذشتہ 40 سال سے زیر التوا اس سیکٹر میں لوگوں کے گھر بنانے کے دیرینہ خواب کی تکمیل ہو سکے ان سیکٹرز کے الاٹیز کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی اور چئیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی کاوشوں کو سراہا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی ان سیکٹرز کے باقی ماندہ سب سیکٹرز میں الاٹیز کو گھر بنانے کا موقع دے دیاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں