کوریا، پاکستان ایجوکیشن کوریڈور(KPEC) ایکسپو کا افتتاح

کوریا، پاکستان ایجوکیشن کوریڈور(KPEC) ایکسپو کا افتتاح

پاکستان کوریا کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے ،خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں کوریا،پاکستان ایجوکیشن کوریڈور (KPEC) ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ نہ صرف ملکی معیشت کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ عالمی سطح پر افرادی قوت اور آبادیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ پاکستان کا نوجوان سرمایہ ملک کی ترقی، مہارتوں کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے جمہوریہ کوریا کی شاندار ترقی کو خود انحصاری، جدت اور مسلسل محنت کا ایک کامیاب نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوریا کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ پاکستان اور کوریا کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے سے پاکستانی طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ایک ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں مدد ملے گی۔ افتتاحی تقریب میں ممتاز سفارت کاروں، ماہرینِ تعلیم اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ مقررین میں جمہوریہ کوریا میں پاکستان کے سفیر سید معظم ایچ خان، ٹونگ وون یونیورسٹی کوریا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوئی جونگ اِن اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں