پاکستان کا ایٹمی پروگرام خالصتاً دفاعی نوعیت کا حامل ، سردارمسعود

 پاکستان کا ایٹمی پروگرام خالصتاً دفاعی نوعیت کا حامل ، سردارمسعود

ہماری ایٹمی صلاحیت قومی سلامتی کی ضمانت ، سینیٹر عبدالقیوم ، تقریب سے خطاب

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے ایٹمی تجربات کے جواب میں بروقت اور دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے ایٹمی تجربات کیے جس سے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملی، پاکستان کا ایٹمی پروگرام خالصتاً دفاعی نوعیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملکی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی استحکام کا تحفظ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ قائد میں یومِ تکبیر کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا یومِ تکبیر قومی عزم، سائنسی صلاحیتوں اور قیادت کے بروقت فیصلوں کی یاد دلاتا ہے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت قومی سلامتی کی ضمانت ہے ، تاہم ملک میں تعلیم کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو اور محسنِ پاکستان تھے ۔نظریہ پاکستان کونسل کے سینئر وائس چیئرمین فیصل زاہد ملک نے اپنے والد مرحوم زاہد ملک کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے غیر معمولی محبت تھی۔ نظریہ پاکستان کونسل کے چیئرمین میاں محمد جاوید نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، اتفاق اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں