محرم الحرام کے انتظامات ،لائسنس ہولڈرز اور الائیڈ محکموں کا اجلاس

محرم الحرام کے انتظامات ،لائسنس ہولڈرز اور الائیڈ محکموں کا اجلاس

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے لائسنس ہولڈرز اور الائیڈ محکموں کا ایک اجلاس ہوا۔۔۔

اجلاس کے دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے مجالس اور ماتمی جلوسوں کے انتظامات، سکیورٹی، صفائی، لائٹنگ، راستوں کی کلیئرنس اور دیگر ضروری امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے نشاندہی کیے گئے تمام کاموں کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس اور لائسنس ہولڈرز کے درمیان قریبی رابطہ اور مربوط کوآرڈینیشن انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لائسنس ہولڈرز کے رضاکاروں کی فہرستیں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے تصدیق کروائی جائیں تاکہ سکیورٹی پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جا سکے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام کے انتظامات اور ترقیاتی کاموں کی قبل از وقت تکمیل کے سرٹیفکیٹس جمع کرائیں گے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں