اسلام آباد ،میاں بیوی کو اغوا کرنے کی کوشش ،3ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کے مرکز آئی نائن سے میاں بیوی کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے جمعہ کی شام آئی نائن مرکز سے غیر ملکی شہریت کے حامل میاں بیوی کو گاڑی رکوا کر اسلحہ کے زور پر اغواء کرنے کی کوشش کی اور انہیں ہراساں کیا ، تاہم مزاحمت پر تینوں ملزمان نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی دستاویزات چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ مدعی کی درخواست پر تھانہ انڈسٹریل ایریا نے مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے تین ملزمان محسن ، عمر اور معاویہ کو گرفتار کرلیا ۔جن میں سے ایک ملزم محسن سابق پولیس اہلکار بتایا جاتا ہے ۔