علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سمسٹر خزاں کے داخلے یکم جولائی سے شروع ہونگے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2026ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔
ملک بھر کے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں میں داخلہ مہم کا باضابطہ آغاز یکم جولائی سے ہو گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے وڑن کے مطابق یونیورسٹی نوجوانوں کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور مہارتیں فراہم کرنے کیلئے مارکیٹ بیسڈ اور جاب اورینٹڈ پروگراموں کا دائرہ مزید وسیع کر رہی ہے۔