فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،سی ٹی او
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر نے ریڈ زون اور مختلف ٹریفک خدمت مراکز کا دورہ کیا،سکیورٹی، ٹریفک انتظامات ، عوامی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ریڈ زون کے دورے کے دوران سی ٹی او اسلام آباد نے سیکرٹریٹ بلاکس، پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور دیگر اہم سرکاری عمارات کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی ، انہوں نے کہا کہ فرائض منصبی میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔