ایس ایس پی ملک اعجاز ریٹائر ڈی آئی جی کی جانب سے شیلڈ پیش

ایس ایس پی ملک اعجاز ریٹائر  ڈی آئی جی کی جانب سے شیلڈ پیش

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ناصر محمود ستی نے ایس ایس پی ملک اعجاز احمد کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر پیشہ ورانہ خدمات، جذبہ ایمانداری اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا اور انکو شیلڈ دی۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی پوری سروس کے دوران دیانتداری، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیئے ، جو محکمہ پولیس کے افسران اور جوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔محکمہ پولیس ایسے افسران کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو اپنی پوری سروس محکمہ اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں