این ٹی سی اور پی ایس ڈبلیو کے مابین معاہدہ

این ٹی سی اور پی ایس ڈبلیو کے مابین معاہدہ

این ٹی سی کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مؤثر، جدید ادارے میں تبدیل کرنا ہے تجارتی تحفظ کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی،وزیر تجارت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) اور پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو ) کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کا مقصد وزیراعظم کے وژن کے مطابق این ٹی سی کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ایک مؤثر، قابلِ اعتماد اور جدید ادارے میں تبدیل کرنا ہے ۔این ٹی سی کے نظام اور طریقۂ کار کو خودکار اور ڈیجیٹل بنانے سے متعلق اس معاہدے پر چیئرمین نیشنل ٹیرف کمیشن ڈاکٹر جواد اویس آغا اور پاکستان سنگل ونڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید آفتاب حیدر نے دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی حالیہ کامیابیوں اور ادارے کی تیز رفتار اصلاحات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن این ٹی سی کی اصلاحات میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا \\\"ایک مضبوط اور ڈیجیٹل نیشنل ٹیرف کمیشن متحرک معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے اور اس سے پاکستان کے تجارتی تحفظ کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں وزیراعظم کے تکنیکی مشیر ڈاکٹر سعید، سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں کسٹمز آپریشنز کے رکن اور کسٹمز ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سید شکیل شاہ سمیت این ٹی سی اور پی ایس ڈبلیو کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں