عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ،کمشنر راولپنڈی
مری (نمائندہ دنیا) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے جناح ہال مری میں محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں۔۔۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو، صحت، بلدیات، علماء کرام، تاجروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ،کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ضلع مری میں امن بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رہے۔