عوام مہنگائی سے دوچار،ممبران اسمبلی کی مراعات بڑھانادرست نہیں ،اقبال حسین
مردان(نمائندہ دنیا )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق تحصیل ممبر اقبال حسین نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے۔۔۔
اراکین کی مراعات میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کی بجائے اپنی مراعات بڑھانے میں مصروف ہیں ۔