شہریوں کو ریلیف، تجاوزات و ڈینگی مہم تیز کی جائے، ڈی سی
اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی، فیلڈ مانیٹرنگ اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی کارکردگی اور فیلڈ ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور تجاوزات کے خاتمے ، غیر قانونی تعمیرات، انسداد گداگری و ڈینگی مہم کے حوالے سے جاری آپریشنز کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں مہنگے ایل پی جی پوائنٹس اور غیر قانونی و غیر معیاری پٹرول فروخت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انسداد گداگری، انسداد ڈینگی، مون سون کی مانیٹرنگ اور دیگر انتظامی معاملات پر حکمت عملی مزید بہتر کرنے پر غور کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments