پاکستان کو صحت کے شعبے میں متعدد چیلنجز کا سامنا،مصطفی کمال

پاکستان کو صحت کے شعبے میں متعدد چیلنجز کا سامنا،مصطفی کمال

عوام کو بیمار ہونے سے بچانے کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات ترجیح ،اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ادارۂ صحت پاکستان کے نظامِ صحت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور وبائی امراض سے نمٹنے ، بیماریوں کی تشخیص، تحقیق، تربیت اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی میں اس کا کردار اہم ہے ۔ وفاقی وزیر نے بورڈ اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت صحت کے شعبے میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ، جہاں متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں اور عوام کو بیمار ہونے سے بچانے کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے دائرہ کار کو وسعت دینا حکومت کی اہم ترجیح ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بیماریوں کے خطرات کی بروقت نشاندہی کے لیے ریئل ٹائم نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ممکنہ وباؤں اور صحت عامہ کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔ وفاقی وزیر نے ویکسین کی مقامی تیاری، معیار کے نظام کو بہتر بنانے اور ویکسین سکیورٹی کے قومی ہدف کے حصول پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...