چہلم کے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی،ٹریفک پلان تشکیل

 چہلم کے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی،ٹریفک پلان تشکیل

تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے ، جدید کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے فول پروف سکیورٹی اور جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے ۔ سکیورٹی پلان کے تحت تین ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے ، تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں گے ۔آئی جی نے کہا کہ جی سکس کا مرکزی چہلم جلوس انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جس کی سکیورٹی کے لیے سات تہوں پر مشتمل جامع سکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے ۔ جلوس کے داخلی راستوں پر تین سطحی چیکنگ، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، باڈی سرچ، روف ٹاپ ڈیوٹی، اندرونی و بیرونی کارڈن، سنائپرز، سی ٹی ڈی کمانڈوز، SWAT فورس اور دیگر خصوصی ٹیمیں تعینات ہوں گی، حساس مقامات اور ونٹیج پوائنٹس پر بھی اضافی نفری موجود رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ شہر بھر میں سیف سٹی کے جدید کیمروں، موبائل سرویلنس، ڈرون مانیٹرنگ، موبائل کنٹرول رومز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے جلوس اور اطراف کے علاقوں کی مسلسل ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...