حافظ آباد:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گیپکو دفاتر کے گھیرائو کی دھمکی

 حافظ آباد:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گیپکو دفاتر کے گھیرائو کی دھمکی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ دن اوررات کے دوران بجلی کی طویل بندش سے لوگوں کو گھروں میں آرام کرنا محال ہوگیا جبکہ کاروبارہ تباہ ہوگئے ۔

 شہریوں نے گیپکو کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بجلی کی طویل بندش اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم نہ کیا گیا تو وہ نہ صرف گیپکو دفاتر کا گھیراؤ کریں گے بلکہ سڑکوں پر آکر احتجاج بھی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...