چہلم امام حسینؓ کیلئے امن کمیٹی اجلاس، انتظامات کا جائزہ

چہلم امام حسینؓ کیلئے امن کمیٹی اجلاس، انتظامات کا جائزہ

فول پروف سکیورٹی، صفائی، بجلی، پانی اور ٹریفک سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر، امن کمیٹی کے اراکین، مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے لیے سکیورٹی پلان، ٹریفک انتظامات، صفائی ستھرائی، ریسکیو سہولیات اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ چہلم کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، جبکہ جلوسوں کے راستوں پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی، صاف پانی، صفائی ستھرائی اور ٹریفک کی روانی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں علماء و مشائخ اور امن کمیٹی کے اراکین نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...