ڈی سی ،ڈی پی اوکاکشمیر الیکشن کے انتظامات کا جائزہ
پولنگ سٹیشنز پر مؤثر مانیٹرنگ ، پرامن شفاف انتخابی عمل یقینی بنانیکی ہدایت
چنیوٹ،بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے تحصیل بھوانہ کے کشمیری آبادی والے علاقوں چک نمبر 239 ج ب اور چک نمبر 247 ج ب کا دورہ کرکے کشمیر الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کشمیری ووٹرز کیلئے قائم پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، مانیٹرنگ نظام اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ الیکشن پرتمام پولنگ سٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مؤثر مانیٹرنگ اور پرامن، شفاف و منظم انتخابی عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ڈی پی او نے پولیس اور دیگر اداروں کو ہدایت کی کہ پولنگ کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی کے ساتھ سخت حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ شینہ اعظم، ڈی ایس پی بھوانہ، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر موجود تھے ۔ وفد نے پولنگ سٹیشنز پر سہولیات، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، عملہ تعیناتی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments