چہلم امام حسینؓ پرسکیورٹی انتظامات سی پی او کی تاجروں سے مشاورت
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسینؓ 20 صفر کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں لائسنس داران اور تاجر برادری کے نمائندوں سے اجلاس کیا۔ اجلاس میں جلوسوں اور ۔۔۔
مجالس کے پرامن انعقاد کے لئے سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جلوسوں کے روٹس اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہیں، جبکہ جلوسوں اور مجالس کے آغاز سے قبل متعلقہ علاقوں کی ٹیکنیکل سویپنگ بھی کرائی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments