ڈکیتی،چوری کی مختلف وارداتیں، نقدی، زیورات لوٹ لئے
ڈکیتی،چوری کی مختلف وارداتیں، نقدی، زیورات لوٹ لئے پولیس نے متاثرین کی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، زیورات، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ پولیس نے متاثرین کی درخواستوں پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق 104 شمالی کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر حمزہ علی سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔چوری کی دیگر وارداتوں میں طفیل ٹاؤن میں مشتاق حسین اور 23 شمالی میں نثار احمد کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ ساہیوال میں حافظ رمضان اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں محمد رمضان کی دکانوں سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان بھی نامعلوم چور لے اڑے ۔علی رضا ٹاؤن سے اسد رضا اور کوٹ مومن سے بلال حسن کی موٹرسائیکلیں بھی چوری کر لی گئیں۔علاوہ ازیں 67 جنوبی کے رہائشی عبدالرحمان گرین بس میں سفر کے دوران اپنے قیمتی موبائل فون سے محروم ہو گئے ۔ جبکہ 46 جنوبی میں خریداری کے دوران 60 جنوبی کی ذکیہ بی بی سے 60 ہزار روپے نقدی اور 41 جنوبی کی کنزا بی بی سے 20 ہزار روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments