پیپلزپارٹی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کااجلاس،متفقہ حکمتِ عملی پر اتفاق
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تنظیمی اجلاس کوٹھی کہکشاں کمالیہ میں ضلعی صدر عاطف رضا خان کھرل کی زیرِ صدارت ہوا۔
ضلعی کابینہ، تحصیل اور سٹی کمالیہ و ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ شرکاء نے آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن، پارٹی تنظیم کو یوسی سطح تک مزید فعال اور مضبوط بنانے ، بلدیاتی انتخابات کی تیاری، کارکنان کو متحرک کرنے اور سوشل میڈیا پر پارٹی کے مؤثر بیانیے کو فروغ دینے کیلئے تجاویز پر غور کیا اور متفقہ حکمتِ عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ شرکانے پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments