خوشاب:الیکٹرک بس کنڈ کٹر کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی معطل
خوشاب:الیکٹرک بس کنڈ کٹر کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی معطل اے ایس آئی ساجد رؤف نے سعد علی کو تھپڑ مارا ،ڈی پی او خوشاب نے نو ٹس لیا
خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے تھانہ کٹھہ سگھرال کے اے ایس آئی ساجد رؤف کو الیکٹرک بس کے کنڈیکٹر سعد علی کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معطل کر دیا اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کو انکوائری سونپ دی۔اطلاعات کے مطابق الیکٹرک بس میں چند نوجوان مسافر خواتین کو ہراساں کر رہے تھے ، جس پر کنڈیکٹر سعد علی نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی۔ الزام ہے کہ پولیس موقع پر پہنچنے کے بعد اے ایس آئی ساجد رؤف نے کنڈیکٹر کو بس سے اتار کر تھپڑ مارے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں سے غیر مناسب رویہ یا اختیارات کا ناجائز استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments