گورنر ہاؤس میں جشنِ آزادی کی 14 روزہ تقریبات کا آغاز

گورنر ہاؤس میں جشنِ آزادی کی 14 روزہ تقریبات کا آغاز

اس سال تقریبات کو پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے عنوان سے منسوب کیا گیا قوم اپنی افواج، ریاستی اداروں اور قومی مفادات کے ساتھ کھڑی ہے ،نہال ہاشمی

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کراچی میں شجرکاری مہم کے ذریعے جشنِ آزادی کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس سال جشنِ آزادی کی تقریبات کو ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے منسوب کیا گیا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس مرکزی پیغام کا مقصد قومی اتحاد، یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے عزم کو اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ پوری قوم اپنی افواج، ریاستی اداروں اور قومی مفادات کے ساتھ متحد کھڑی ہے ۔ پاکستان کے نوجوان، بزرگ، خواتین، اساتذہ، ڈاکٹرز، انجینئرز، صحافی اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے یکجا ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اگست جشن کا مہینہ ہے اور پوری قوم آزادی کی خوشیوں کو ملی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کا آغاز شجرکاری مہم سے کیا گیا ہے کیونکہ درخت ہماری زندگی، ماحول اور آنے والی نسلوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ بے ہنگم تعمیرات، درختوں کی بے دریغ کٹائی اور قدرتی گزرگاہوں کی بندش نے ان مسائل کو مزید بڑھایا ہے ، اس لیے شجرکاری اور ماحول کے تحفظ کو قومی ذمہ داری کے طور پر اپنانا ہوگا۔گورنر ہاؤس میں بھی جدید اربن فاریسٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...