آزادکشمیر الیکشن آج، کوٹ ادو میں دو پولنگ سٹیشن قائم

آزادکشمیر الیکشن آج، کوٹ ادو میں دو پولنگ سٹیشن قائم

صرف چار مرد اور چار خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گے ،انتظامات مکمل

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آج ہوں گے ،کوٹ ادو میں 2 پولنگ سٹیشن قائم، صرف 8 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ تفصیل کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-XXXIV جموں کے انتخابات آج 2 اگست ہوں گے جس کیلئے کوٹ ادو میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ضلع میں 2 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں 4 مرد اور 4 خواتین سمیت مجموعی طور پر صرف 8 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،انتخابی عمل کے لیے 2 پریذائیڈنگ افسران، 2 پولنگ افسران اور 2 پولنگ سسٹنٹس تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس جی ٹی روڈ کوٹ ادو اور گورنمنٹ پرائمری سکول فاروق آباد چک نمبر 133 ایم ایل چوک سرور شہید میں قائم کیے گئے ہیں، حلقہ LA-XXXIV جموں میں مجموعی طور پر 17 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکوٹ ادو توقیر اخترنے بتایا کہ پولنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پولنگ کا سامان متعلقہ عملے میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور عملہ پولنگ اسٹیشنز کیلئے روانہ ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی اور شفاف، آزادانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...