ضیاالحق روڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو فوری اٹھانے کے احکامات
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ضیا الحق روڈ نزد ضلع کچہری کا دورہ کیا جہاں روڈ کی ناقص صفائی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ کنٹریکٹر کو فوری طور پر صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور تمام کوڑا کرکٹ اٹھانے کے احکامات دئیے ۔ شدید بارشوں کے باعث کشمیر روڈ پر بننے والے گڑھے کا بھی ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کیا۔ انہوں نے واسا اور محکمہ ہائی ویز کے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments