کوٹ مومن:امن کمیٹی کا اجلاس ،جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ

کوٹ مومن:امن کمیٹی کا اجلاس ،جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ

کوٹ مومن:امن کمیٹی کا اجلاس ،جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی کے امور کا جائزہ لیا گیا

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں کی زیر صدارت 20 صفر کے جلوسوں کے پرامن انعقاد، سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سجادہ نشین دربار غوثیہ فیض عالم، پیر سید عرفان رسول شاہ گیلانی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود پنوں، تحصیل انتظامیہ کے متعلقہ افسر، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور امن کمیٹی کے کان بھی شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران 20 صفر کے جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے ۔شرکانے مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور امن و امان کے قیام کے لیے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 20 صفر کے جلوسوں کے دوران تحصیل کوٹ مومن میں پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...