اے این ایف کی کارروائیاں ، ایک کروڑ 73 لاکھ کی منشیات برآمد
اسلام آباد ،کراچی ،لاہور میں کارروائیاں ، 118.33کلو منشیات برآمد، 8 ملزم گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے کارروائیوں میں1کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی118.33 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان میں اوون سے 5.038کلو آئس برآمد کرلی۔پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں جذب 3.953کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔فیڈرل بی ایریا کراچی کوریئر آفس میں اٹلی جانیوالے پارسل میں ڈسپوزیبل کپ سے 1.34کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 36کلو چرس،600 گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔تربت ڈسٹرکٹ کیچ کے قریب گاڑی سے 45کلو افیون،9کلو چرس،9.45کلو آئس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سپر ہائی وے کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 6کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ویلج ابڑو ڈسٹرکٹ سکھر کیقریب ملزم سے 1کلوگرام چرس برآمد کرلی۔کلفٹن کراچی میں پارک کے قریب ملزم کے قبضے سے 950گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ کارروائیوں کاانسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments