ضلعی افسروں کا دریائے راوی کنارے حفاظتی انتظامات کاجائزہ

 ضلعی افسروں کا دریائے راوی کنارے حفاظتی انتظامات کاجائزہ

ارم شہزادی کاٹی ایچ کیوہسپتال کابھی دورہ ،بہترین علاج،ادویات فراہمی کی ہدایت

کمالیہ(نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار اکبر چیمہ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ ممکنہ سیلابی صورتحال پر دریائے راوی کنارے کٹاؤ سے متاثرہ علاقے اور موضع جھلار سگلاں کا دورہ کیا۔ دریائے راوی کنارے حفاظتی انتظامات، پانی کی صورتحال اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ریسکیو، محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے بریفنگ دیتے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ماہم آصف اور وقار اکبر نے ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال پرتمام مشینری اور عملہ ہر وقت تیار رکھا جائے ۔ ارم شہزادی نے کہا ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا بھی دورہ کیا، مریضوں کو طبی سہولیات، ادویات دستیابی، صفائی اور ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اورانتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو سہولیات ، ادویات دستیابی اور صفائی کوہر صورت یقینی بنائے جائیں ۔ بعد ازاں ارم شہزادی نے دریائے راوی کنارے واقع موضع حیات کے کاٹھیہ اور 58/2 ٹکڑا کا دورہ کیا، علاقہ مکینوں سے ملاقات کرکے ممکنہ سیلابی صورتحال اور حفاظتی اقدامات سے آگاہی دی اور کہاکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...