ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کی زیرِ قیادت جھنگ میں فلیگ مارچ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین اور ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ قیادت شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
اس موقع پر پاک آرمی کے افسراور دستے بھی ہمراہ تھے۔ فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہوا ۔ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے کہا امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے ۔ تمام مسالک کے علما تخریبی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنے میں کردار ادا کریں۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام ادارے متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments