بھیرہ:صوبائی وزیر صہیب بھرتھ کی تقریبِ عقیقہ میں شرکت
بھیرہ (نامہ نگار)صوبائی وزیر مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نے آرائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کے پوتوں کی رسمِ عقیقہ کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور والدین کے لیے باعثِ رحمت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی دینی، اخلاقی اور معیاری تعلیمی تربیت والدین کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کے مفید شہری بن سکیں۔صوبائی وزیر نے بچوں کے والدین مہر سیف اللہ ایڈووکیٹ اور مہر آصف نواز کو مبارکباد پیش کی اور بچوں کی صحت، درازیٔ عمر اور نیک بختی کے لیے دعا کی۔تقریب میں تحصیل بار بھیرہ کے صدر مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ، سابق صدور چوہدری محمد انور بولا ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی ۔ چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ، سابق تحصیل ناظم پنڈ دادن خان اسماعیل جوتانہ، سابق یونین ناظمین ندیم اکرم خان اور ظفر اللہ خان، آرائیں ایسوسی ایشن کے حاجی مہر محمد اشرف، مہر محمد اقبال، مہر محمد بلال طاہری، مہر قاری محمد ارشد، مہر ظفر اقبال، مہر ناصر محمود، مہر ظفر اقبال ظفری، مہر حاجی محمد منیر سمیت وکلا، سیاسی، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments