خواجہ اجمیر نگری تا منگھوپیر ڈوئل کیرج وے کا افتتاح

خواجہ اجمیر نگری تا منگھوپیر ڈوئل کیرج وے کا افتتاح

کیرج وے منصوبہ 41 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد لاگت سے مکمل کیا گیاجدید انفرااسٹرکچر، بہتر سڑکوں کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری،میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد لاگت سے مکمل ہونے والے خواجہ اجمیر نگری چورنگی سے منگھوپیر روڈ پر ڈیڈیکس فیکٹری تک 1800 میٹر طویل جدید ڈوئل کیرج وے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، کے ایم سی سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی. مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جدید انفرااسٹرکچر، بہتر سڑکوں، پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو معیاری بلدیاتی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

میئر کراچی نے بتایا کہ منصوبے کے تحت دونوں طرف 10.25 میٹر چوڑی جدید سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں، جبکہ کرب بلاکس، جدید میڈین، روڈ مارکنگ، مؤثر ڈرینیج سسٹم اور دیگر بنیادی سہولتوں کے ساتھ منصوبہ سو فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 8 کروڑ 68 لاکھ 95 ہزار 660 روپے کی لاگت سے 700 میٹر طویل 48 انچ قطر کی واٹر سپلائی لائن کی بحالی کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت 16 ٹی کنکشنز نصب کیے گئے ، تقریباً 4 ہزار لیکیجز کی مرمت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...