سول اسپتال ، جدیدپیڈیاٹرک لیپروسکوپک ٹاور کا افتتاح

سول اسپتال ، جدیدپیڈیاٹرک لیپروسکوپک ٹاور کا افتتاح

بچوں کے پیٹ اور سینے کی پیچیدہ سرجریاں زیادہ محفوظ انداز میں ہو سکیں گیسندھ حکومت صحت کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے ،سینیٹروقار مہدی

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سول اسپتال میں جدید 4K پیڈیاٹرک لیپروسکوپک ٹاور کا افتتاح کردیا گیا، جس کے ذریعے بچوں کی کم سے کم چیرا لگا کر جدید، محفوظ اور موثر سرجری ممکن ہو سکے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ اس جدید لیپروسکوپک نظام کی بدولت بچوں کے پیٹ اور سینے کی پیچیدہ سرجریاں اب زیادہ محفوظ انداز میں انجام دی جا سکیں گی۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض کو کم درد، کم خون ضائع ہونے ، انفیکشن کے خطرات میں کمی اور جلد صحت یاب ہونے جیسے نمایاں فوائد حاصل ہوں گے ۔شعبہ اطفال کے سربراہ ڈاکٹر عارف متین نے بتایا کہ نئے لیپروسکوپک ٹاور کے ذریعے ہر ہفتے تقریباً 15 سے 20 بچوں کی سرجریاں کی جا سکیں گی۔

جبکہ جدید 4K ٹیکنالوجی کی بدولت سرجری کے دوران واضح اور معیاری منظر دستیاب ہوگا ۔سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں بچوں کی لیپروسکوپک سرجری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ سندھ حکومت عوام کو سرکاری اسپتالوں میں جدید اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد جدید علاج کی سہولیات ہر شہری تک بلاامتیاز پہنچانا ہے ۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے کہا کہ یہ سہولت کافی پہلے شروع ہو جانی چاہیے تھی، تاہم بجٹ گرانٹ میں تاخیر کے باعث منصوبہ مؤخر ہوگیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...