کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بروقت تکمیل کی ہدایت

 کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بروقت تکمیل کی ہدایت

کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بروقت تکمیل کی ہدایت تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کیساتھ مکمل کیے جائیں : حافظ شوکت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، منیجنگ ڈائریکٹر واسا، ایکسین ہائی وے اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سلانوالی ڈسپوزل اسٹیشن، عیدگاہ ڈسپوزل، سٹی روڈ بیوٹیفکیشن منصوبے اور شاہین چوک پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا گیا۔ کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ مون سون کے دوران نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے ، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل استعداد کے ساتھ فعال رکھے جائیں اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے ۔کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو شہر میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے اور سڑکوں کے اطراف خوبصورتی بڑھانے کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ ایکسین ہائی وے کو جاری تعمیراتی اور مرمتی کام بروقت مکمل کرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی تاکید کی۔حافظ شوکت علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سرگودھا کو صاف، خوبصورت اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ شہر بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام کو بہترین شہری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...