پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،10من سے زائد مضر صحت مکھن تلف
گجر خان میں ایک گھر میں مکھن بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا ،مقدمہ بھی درج
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے گجر خان میں موجود ایک گھر میں مکھن بنانے والے یونٹ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 10من سے زائد مکھن کو تلف کردیا۔ اتھارٹی نے گجر خان میں موجود ایک گھر میں مکھن بنانے والے یونٹ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 10 من سے زائد مکھن کو تلف کردیا۔مکھن کے سیمپل لیب بھجوائے گئے ، مکھن میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ پائی گئی۔ملزمان کیخلاف ملاوٹ کرنے پر تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مکھن اور دیسی گھی کی سیمپلنگ کا عمل جاری ہے ۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تعطل کاروائیاں جاری ہیں۔ کسی کو مضر صحت اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments