اسلام آباد میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ،آئی جی

 اسلام آباد میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ،آئی جی

جرائم کی روک تھام، ملزمان کی بروقت گرفتاری اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم جائے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی مجموعی کارکردگی، جدید پولیسنگ، آپریشنل امور، ادارہ جاتی اصلاحات، استعدادِ کار میں اضافے اور شہریوں کو معیاری پولیس خدمات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، سیف سٹی اسلام آباد کی استعداد، سرویلنس نیٹ ورک کی توسیع، انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ، ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور ڈیجیٹل ذرائع سے جرائم کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام، ملزمان کی بروقت گرفتاری اور شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔اجلاس میں آپریشنل امور، پٹرولنگ، پولیس رسپانس، جدید گاڑیوں، آلات اور دیگر وسائل کی دستیابی سمیت عوام دوست پولیسنگ، شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے ، سروس ڈلیوری میں بہتری، شفافیت، احتساب اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید مضبوط بنانے کے کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے فیلڈ پولیسنگ کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...