گوجر خان،گھریلو جھگڑے کے دوران بھائی کو قتل کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ گوجر خان پولیس نے گھریلو جھگڑے کے دوران بھائی کو قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ترجمان کے مطابق ملزم گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ گوجر خان میں درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی گئی۔ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments