ڈی سلٹنگ ، عملہ ،مشینری فراہمی کیلئے ڈی جی واسا کو ہدایت

ڈی سلٹنگ ، عملہ ،مشینری فراہمی کیلئے ڈی جی واسا کو ہدایت

ایم ڈی سٹاف نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی رپورٹ پیش کرے گا:وزیر ہائوسنگ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا پنجاب کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور تمام اضلاع کے ایم ڈیز نے اضلاع کی تیاریوں اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اب صرف آپریشنز ہی نہیں ،دفتری عملہ بھی فیلڈ آپریشن کی کڑی نگرانی کرے گا۔واسا عملہ کیلئے یونیفارم لازم، جیو لولیکشن سے نگرانی ہوگی۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ ڈی سلٹنگ کا عمل اب نہیں رکے گا، اضافی عملہ اور مشینری کی فوری فراہمی کیلئے ڈی جی واسا کو ہدایت کردی۔ کسی بھی ہنگامی حالت میں متصل اضلاع کی مشینری اور لاہور واسا مکمل معاونت فراہم کرے گا۔ تمام ایم ڈیز کا خصوصی سٹاف نشیبی علاقوں سے نکاسی آب اور مین ہولز کی رپورٹ پیش کرے گا۔ تمام ڈسپوزل سٹیشنز، مشینری، جنریٹرز اور خصوصی شکایات سیل مکمل فعال رکھے جائیں گے ۔ بارش کے دوران نکاسی آب میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایمرجنسی صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کے درمیان فوری رابطہ اور مشترکہ کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...