رات کو ترقیاتی کاموں کے اطراف لائٹس انتظامات کے احکامات
ٖڈی جی ایل ڈی اے کا چہلم امام حسین ؓ، عرس علی ہجویری ؒ سے قبل اقدامات کاجائزہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت علی ہجویریؒ کے عرس سے قبل ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے رات کے اوقات میں ترقیاتی کاموں کے اطراف لائٹس کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی کاموں کے اطراف حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ عرس اور چہلم کے دنوں میں منصوبے سے منسلک ترقیاتی کاموں کو بند رکھا جائے ۔ترقیاتی کاموں کے اطراف سائٹ پر حفاظتی چادریں، لائٹس، بورڈز اور دیگر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بارش کی صورت میں نکاسی آب کے لیے بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments