کمشنر کا سنٹرل ریسکیو سٹیشن کا دورہ ، حفاظتی سامان کا معائنہ
ریسکیو 1122 فیصل آباد سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار :بریفنگ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن عمران حامد شیخ نے سنٹرل ریسکیو سٹیشن کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے انکا استقبال کیا اور ریسکیو سٹیشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ کمشنر کو آپریشنل استعداد، ایمرجنسی رسپانس سسٹم، کنٹرول روم، ایمبولینسز، فائر وہیکلز، ریسکیو گاڑیوں اور جدید ایمرجنسی آلات بارے جامع بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ریسکیو سٹیشن کی کارکردگی، گاڑیوں، آپریشنل سہولیات اور ہنگامی حالات میں استعمال ہونیوالے جدید آلات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بالخصوص مون سون پرممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دستیاب فلڈ ریسکیو آلات، کشتیوں، لائف جیکٹس اور دیگر حفاظتی سامان کا معائنہ کیا اورریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبئہ خدمت اور ہر وقت تیار رہنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس موقع پراحتشام واہلہ نے کہا ریسکیو 1122 فیصل آباد ہر قسم کی ہنگامی صورتحال، خصوصاً مون سون کے دوران ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments