خود کو سی سی ڈی افسر ظاہر کرکے بزرگ شہری سے مبینہ فراڈ
خود کو سی سی ڈی افسر ظاہر کرکے بزرگ شہری سے مبینہ فراڈپولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)خود کو سی سی ڈی کا افسر ظاہر کرنے والے ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر بزرگ شہری کو گرفتاری کا خوف دلا کر ہزاروں روپے ہتھیا لیے اور بعد ازاں مزید رقم کا مطالبہ بھی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق تھانہ چک نمبر 11 جنوبی کے رہائشی محمد سعید احمد نے درخواست دی کہ 11 جولائی کو انہیں ایک نامعلوم شخص نے فون کیا، جس نے خود کو سی سی ڈی کا افسر ظاہر کرتے ہوئے گرفتاری کی دھمکیاں دیں اور فوری طور پر 50 ہزار روپے بھیجنے کا مطالبہ کیا۔درخواست گزار کے مطابق خوفزدہ ہو کر انہوں نے مختلف موبائل نمبروں پر مجموعی طور پر 50 ہزار روپے منتقل کر دئیے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ چند روز بعد اسی نمبر سے دوبارہ کال موصول ہوئی، جس میں مزید 20 ہزار روپے اس بہانے طلب کیے گئے کہ یہ رقم ایک پولیس افسر کو دینی ہے ، بصورت دیگر انہیں بلاوجہ گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزم کی تلاش اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments